ہم افغانستان کو مستحکم۔پرامن اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔ امانت علی زیب

ہم افغانستان کو مستحکم۔پرامن اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔ تحریک طالبان افغانستان کو ماضی سے سیکھتے ہوئے ذیادہ بردباری اور سنجیدگی سے ملکی حالات کو سنبھالنا ہوگا۔ تحریک طالبان افغانستان کا افغانستان پر دوبارہ اختیار حاصل کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ بیرونی قوتوں کے ذریعے زمینی حقائق کے منافی عوامی امنگوں کو تادیر کچلا نہیں جا سکتا۔ آج امریکہ ۔انڈیا اور اس کے حواریوں کو جس حزیمت کا سامنا ہے وہ ان کی مفاد پرستانہ حوس کا نتیجہ ہے۔ تحریک طالبان کو ایک بار پھر موقع میسر آیا ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کی عکاسی پر معاشرہ قائم کریں اور افغان عوام کی امنگوں پر مستحکم اور خوشحال افغانستان پیش کریں۔
پاکستانی عوام اپنے افغانی بھائیوں کو گذشتہ چار دہائیوں سے اپنی عوام۔معیشت اور امن کو داو پر لگا کر سپورٹ کرتا رہا ہے. ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر پی ایف پی امانت علی زیب نے مرکزی انتظامیہ کے اجلاس کے اختتام پر کیا.