پاکستان فلاح پارٹی ایک محب وطن کارکنان کا قافلہ ہے۔ امانت علی زیب

14 اگست تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ پاکستان فلاح پارٹی کے محب وطن کارکنان اس ملک کے خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لۓ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اسوقت ملک کو بیشمار خارجی اور داخلی مسائل درپیش ہیں۔ جن کا مقابلہ قوم کو اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ کرنا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 74 سالوں سے کرپٹ سیاست دان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ جس کے باعث مہنگائی کا نہ ختم ہونے والا طوفان, تعلیم کی مستقل بد حالی, ملک کی معیشت کی تباہ حالی اور ان گنت مسائل نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

موجودہ سیاست دان نے سیاست کو گالی بنا دیا ہے اور ملک کو یرغمال بنالیا ہے۔ پاکستان فلاح پارٹی کے جواں ہمت, نڈر اور بے لوث کارکنان موجودہ سیاست دانوں کا ہر محاز پر مق…