ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان فلاح پارٹی کے رہنماؤں کا اظہار افسوس

حکومت حادثات کی روک تھام کیلئے ریلوے پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کرے ،سید احمد علی رضوی
کراچی ( )پاکستان فلاح پارٹی سندھ کے صدر سید احمد علی رضوی، جنرل سیکریٹری بشیر احمد خان چاچڑ،پی ایف پی کراچی کے صدر ناصر رحیم، جنرل سیکریٹری جنید منشی نے گھوٹکی کے قریب ہونے والے المناک ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے.

پاکستان فلاح پارٹی کے ذمہ داران نے مطالبہ کیا کہ پے در پے ریلوے حادثات کا ازالہ کیا جائے اور ریلوے ٹریک کی مرمت پر اعلیٰ حکام فوری احکامات جاری کرواکر اس پر یقینی عمل درآمد بھی کروائیں۔ تاکہ مزید کسی اور بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ورثاء کے لواحقین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کریں اور انہیں معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائیں اور زخمیوں کے علاج معالجے میں بھی خصوصی تعاون کریں۔

اس موقع پر سیکوریٹری فورسز کے اہلکاروں کی بے لوث خدمت اور بر وقت امداد کو سراھا.