عبدالستارخان نیازیؒ اسلام اور پاکستان کے علمبردار تھے،عطاء محمدقصوری

حکومت “عبدالستار نیازی اسلامی یونیورسٹی”بنانے کا اعلان کرے،پی ایف پی علماء ومشائخ ونگ کے تحت تقریب

لاہور (سٹاف رپورٹر)عبدالستارخان نیازیؒ اسلام اور پاکستان کے علمبردار تھے،ساری زندگی پاکستان کی پارلیمنٹ کاحصہ رہنے والے سابق وفاقی وزیر ایک مرلہ جگہ نہ بناسکے، آج کے سیاستدان مولانا نیازی سے سبق حاصل کریں،ملکی وسائل کی لوٹ مار کرکے اپنی آخرت خراب کرنیوالے کس منہ سے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں، پاکستان فلاح پارٹی مولانانیازیؒ کے فلسفہ سیاست کی علمبردار ہے ہم سب سے پہلے مذہب اور پاکستان کی بات کرتے ہیں،پاکستان بدلنے اور ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے ہمارے سلوگن” خودکوبدلوگے توبدلے گاپاکستان” کو عام کرنا ہوگاان خیالات کا اظہار پی ایف پی علماء ومشائخ ونگ پنجاب کے زیراہتمام شاہدرہ لاہور میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات/ترجمان عطاء محمدقصوری نے چیئرمین پنجاب علامہ پیرمفتی غلام یسین شیروی کی زیرصدارت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مقررین نے مطالبہ کیا کہ مولانا عبدالستارخان نیازیؒ کی ملک اور اسلام کیلئے گرانقدرخدمات کے اعتراف پرحکومت پاکستان فوری طور پر “عبدالستارخان نیازی اسلامی یونیورسٹی”بنانے کا اعلان کرے۔