پاکستان فلاح پارٹی حلقہ این اے249 کے امیدوار محمد ولی مصطفائی کی انتخابی مہم کے حوالے سے اجلاس

اجلاس کی صدارت صدر کراچی ناصر رحیم نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ علاقے کے مسائل کو حکومتی سطح پر اجاگر کئے جائیں گے اور ان کے مستقل حل کے لئے کوششیں کی جائیں گی تاکہ عوام کو مستقل ریلیف مل سکے۔ اجلاس میں اس بات کا بھی نوٹش لیا گیا کہ پولنگ ڈے رمضان کے دن میں ہوگا جس کے باعث ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عام حالات میں ووٹر ٹرن اوور کم رہتا ہے لہزا رمضان میں مزید کم ہوگا جو کہ ایک تشویشناک بات ہے۔ الیکشن پر نظر ثانی کی اپیل کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔