PFP علماونگ کے صدر علامہ یامین مدنی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں. محمد علی شیخ مرکزی سیکریٹری جنرل

سیالکوٹ میں PFP علماونگ کے صدر علامہ یامین مدنی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مزمت کرتے ہوۓکہا ہےکہ بزدلانہ حرکتوں سے PFP کے کارکنوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا۔ڈراءیں گی بھلاکسے یہ راستے کی سختیںاں ہم عظمت رسول کے پاسباں ہیں پاسباں۔

علامہ یامین مدنی ایک ملنسار اور امن پسند شہری, جید عالم دین اور اتحاد امت کے سپاہ سالار ہیں. ہم حکومت و قت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور مجرموں کو گرفتار کیا جائے اور انھیں قرار واقعی سزا دی جائے. اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ محمدبوٹا صاحب سے بھی ٹیلی فونک رابطہ
کیا گیا اور علامہ یامین مدنی پر حملہ کرنیوالے ملزمان کی گرفتاری اور ایف آئی آر کامطالبہ کیا گیا.

پاکستان فلاح پارٹی کے کارکنان میں سخت تشویش ہے نہیں چاہتے امن کی فضاء خراب ہو. ہم پاکستان بنانے والے ہیں اور اب اسے سنوارنے کیلئے میدان سیاست میں ہیں، سربراہ امانت علی زیب کی طرف سے کارکنان کو پرامن رہنے کی اپیل