پاکستان فلاح پارٹی قصور کا انسدادمہنگائی احتجاج

قصور(بیورورپورٹ) پاکستان فلاح پارٹی کا مہنگائی کیخلاف بھرپور احتجاج،حکومتی عوام دشمن پالیسی پر سخت تنقید قصور سمیت پنجاب بھر میں ہم خیال سیاسی و مذہبی جماعتوں طلبا وتاجر تنظیموں کے رہنماوکارکنان کی شرکت ، حکومت عوام دشمن پالیسی بند کرے ضلعی صدر مظفروارثی سابقہ کونسلر کا خطاب تفصیلات کے مطابق پاکستان فلاح پارٹی کے تحت پنجاب بھرمیں مہنگائی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا گیا پریس کلب قصور کے سامنے شہریوں اور کارکنان پی ایف پی نے بھرپور احتجاج کیا اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء آٹا چینی گھئی سبزیوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں بدترین مہنگائی پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا بینرز پینافلیکس اور کتبوں پر مہنگائی کیخلاف نعرے درج تھے مقررین ضلعی صدر
سابقہ کونسلر چوہدری مظفروارثی ، جنرل سیکرٹری فیصل حبیب خاں ایڈووکیٹ قصور سٹی کے صدر چوہدری محمود الہی چشتی نائب صدر ڈاکٹرجمیل نصیروی سنئیرنائب صدر ڈاکٹرنعیم شیخ جنرل سیکرٹری ڈاکٹرلیاقت علی ڈاکٹرشفاقت ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ایف پی عطاءمحمد قصوری نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کا طوفان روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے حکومت کی نااہلی کے باعث عام آدمی سے لے کر سفید پوش طبقہ بھی شدید اضطراب کا شکار ہے جب کہ نااہل حکمران سب اچھا کی رٹ لگا رہے ہیں حکومت نے حقیقی معنوں میں عوام کو رلا کر رکھ دیا ہے فیصل حبیب ایڈووکیٹ نے کہاکہ تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی اس دور کا بڑا المیہ ہے۔وزیروں اور مشیروں کی فوج ظفر موج نے اپنی نا اہلی ثابت کر دی ہے اب مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا نے کہاکہ اگرحکمرانوں نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلیے عملی اقدامات نہ کئے تو پھر حکومتی ممبران اسمبلی وزرا کے گھروں کے سامنے بھی روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کرکے انھیں گھروں سے نکلنے نہیں دیا جائےگا ۔