دفاع وطن ھماری اولین ترجیح – قاضی عتیق الرحمان

سیالکوٹ ( )دفاع وطن اولین ترجیح ہے جس طرح ہماری بہادر سپاہ نے 1965 میں پورے عزم کے ساتھ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی آج قوم بھی اللہ کے فضل سے اسی حوصلے کے ساتھ کرونا جیسی مہلک بیماری کا مقابلہ کرے گی آج کا دن پاکستان فلاح پارٹی ملک گیر “یوم عزم ” منا رہی ہے پوری قوم نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ہندوستانی جارحیت اور کشمیر کو لاک ڈاون کرنے پر بے حسی اور بے دردی کا مظاہرہ کرنے والی دنیا کو خود لاک ڈاون کی اذیت اور مکافات عمل کا سامنا کر پڑ رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کےسربراہ پروفیسر قاضی عتیق الرحمن نے چونڈہ میں جنگ ستمبر کے دوران شہادت پانے والے فوجی ہیروز کی یادگار پر حاضری کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ٢٣ ماچ کا دن ہمیں اسلاف کی عزم وہمت کی یاد دلاتا ہے جنھوں نے استقامت و جراءت کے نئے ابواب رقم کئے، قوم کو اس وقت کرونا جیسے چیلنج کا سامنا ہے احتیاط اور عزم و ہمت کے ساتھ اس مشکل ترین دور سے نکلنے کی سعی کرنی ہے انھوں نےلاک ڈاون کے حوالے سےپوچھے گئےسوال پر کہا کہ اس سے دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم ناگزیر صورت میں اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچتا انھوں نے قوم سے اللہ کی طرف رجوع کرنے کی اپیل کی ہے اس موقع پر پنجاب کے صدر پروفیسر سید راشد گردیزی نائب صدر انجینئیر زبیر بیگ سیالکوٹ کے صدر چوہدری ضمیر گجر علماء ونگ کے صدر علامی یامین مدنی اور دیگر بھی موجود تھے