انسانی اقدار کو پروان چڑھا کر ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی ممکن ہے۔ انجینیرارحم رضا

پاکستان فلاح پارٹی کراچی کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کےبانی رکن انجینیرارحم رضا نے کہا انسانی اقدار کو پروان چڑھا کر ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی ممکن ہے۔ پاکستان میں حقیقی تبدیلی اسی صورت میں آسکتی ہے جب عام آدمی کی ایوانوں تک رسائ ہو۔عام آدمی کو اپنی ذہنی اور فکری ارتقائ عمل جاری رکھنا ہوگا تاکہ قیادت کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مدینے کی جیسی ریاست بنانے کے لیے اس کے اخلاقی تقاضوں کو پورا کرنا نا گزیر ہے۔ورکشاپ میں کراچی کچرے کا ڈھیر کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کراچی کے صدر شکیل الدین صدیقی نے کہا کہ شہر کراچی کی گندگی سے طبی۔نفسیاتی ۔آلودگی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ صفائ سے قومی شعور کا اندازہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی اپنا سیاسی اور سماجی کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے میں صفائ کے شعور کو بیدار کرنے کی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔ ہم شہر کراچی کو صاف اور خوبصورت شہر بنانے کے لیے کمیونٹی کے کردار کو ابھاریں گے۔ پارٹی ورکرز اپنے رھائشی علاقوں میں صفائ کو مقامی اداروں کے تعاون سے ممکن بنائیں گے۔ ورکشاپ سے جنید منشی اور شاکرراٹھور نے بھی خطاب کیا۔