سال نو کی آمد پر صدر پی ایف پی قاضی عتیق الرحمن کا پیغام…

پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی قائدپروفیسر قاضی عتیق الرحمن نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیا سال پاکستانی قوم کے لیے ترقی۔خوشحالی اور پائیدارامن کا پیغام لائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان اور مضبوط جمہوری سیاسی نظام مملکت خداداد کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ریاستی اداروں کے وقار اور باہمی ہم آہنگی سے ہی ملک آ گے جا سکتا ہے۔ ملک میں حقیقی جمہوریت اور مدینے کی طرز پر ریاست کی تشکیل کے لیے اعلی کردار اور اخلاق پر مبنی سیاست کو رائج کرنا ہوگا۔ جب تک عام آدمی کوحکومت سازی اور فیصلہ سازی میں شامل نہیں کیا جائے گا اس وقت تک عام آدمی کی حالت میں سدھار ممکن نہیں۔قاضی عتیق الرحمن نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی و اقتصادی بحران سے ملک کو نکالنے کے لیے مدبرانہ طرزعمل کی ضرورت ہے۔