اچھا طالبعلم ہی کارآمد شہری ہو گاپوری توانائی صرف کر کے ملکی استحکام کیلئے کام کرنا زندگی کا مشن ہے . پروفیسر قاضی عتیق الرحمن صدرپاکستان فلاح پارٹی

ہریپور ( ) تعلیم خدا شناسی کا سب سے بڑا زریعہ ہے نوجوان ہی قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں لیکن اس کےلئے علم کے اسلحہ سے لیس ہونالازم ہے دشمن اپنی پوری طاقت نوجوان نسل کی تباہی کیلئے صرف کر رہاہے اس کے آگے اساتذہ والدین اور بیدار مغز افراد ہی بندباندھ سکتے ہیں معاشرےکی تعمیر وترقی کیلئے نوجوانوں کو آگےآنا ہو گا پوری طاقت سے آگے بڑھ کر منزل حاصل کرنا ضروری ہے اس کیلئے قیام پاکستان جیسے جذبے اورعزم کی ضرورت ہے عدم برداشت کے رویوں نے تشدد کے رحجانات میں اضافہ کیا ہے تعلیمی ادارے برداشت کے کلچرکو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دیں امتحانات میں کامیابی کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں سخت محنت ہی کلید کامیابی ہے قوم کو باتربیت مخلص اور محب وطن لوگ درکار ہیں اس کھیپ کی فراہمی ہم سب کی زمہ داری ہے ماضی سبق سیکھنے کیلئےہوتا ہے ماضی میں رہنے والی قومیں اپنا مستقبل برباد کر لیتی ہیں نوجوان اور طلباء کردار وعمل سے معاشرے کے سکون کیلئے کام کریں اچھا طالبعلم ہی کارآمد شہری ہو گاپوری توانائی صرف کر کے ملکی استحکام کیلئے کام کرنا زندگی کا مشن ہے ان خیالات کااظہار پروفیسر قاضی عتیق الرحمن نے سرسید ماڈل سکول و کالج کے زیر اہتمام طلباء کیلئے منعقدہ تعلیمی کنونشن کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن کے دوران طلبا کی صلاحیتوں اور رحجانات کو پیش نظر رکھتے ہوئےسیر حاصل گفتگو کی گئی اور امتحانات کی تیاری کیلئے اساتذہ و طلباء کی آراء کی روشنی میں امتحانی پالیسی وضع کی گئی اس موقع پر پروفیسر شفقت محمود پروفیسر امجد خان ڈاکٹر عتیق الرحمن ہدایت اللہ اور دیگر نے بھی تعلیمی کنونشن سے خطاب کیا.