PFPامیدواروں نے ملک بھر سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے پاکستان کو کرپشن سے پاک مضبوط اور مستحکم بنانے کا عزم رکھتے ہیں،پروفیسر قاضی عتیق الرحمن

کراچی ( )پاکستان فلاح پارٹی کے قائدین نے ملک بھر کے چاروں صوبوں کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر پروفیسر قاضی عتیق الرحمن نے NA-17اور PK-40خیبر پختونخواہ سے،صوبائی صدر پنجاب پروفیسر سید راشد علی گردیزی نے NA-60راولپنڈی سے،صوبائی رہنماء زبیر احمد بیگ نے PP-13راولپنڈی سے،صوبائی صدر سندھ محمدرمضان مغل ایڈووکیٹ نے NA-211نوشہرو فیروز1سے ، صوبائی جنرل سیکریٹری ناصررحیم نے NA-254کراچی سینٹرل سے،اشتیاق احمد شاد نے NA-256سے،مسز سیما مجید نے PS-100سے جبکہ بلوچستان کے NA_260سے رحمت اللہ جان اور PB-13نصیر آباد سے خالد محمد رئیسانی و دیگر قائدین نے ملک بھر سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔ اس موقع پر مرکزی قائد پروفیسر قاضی عتیق الرحمن نے کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے کہ جس کے ۱۰۰ فیصد امیدوار نوجوان نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان کو کرپشن سے پاک مضبوط اور مستحکم بنانے کا عزم رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے امید وار مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی آواز ہیں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ نظریاتی اور فکری طور پر بانیان پاکستان کے وارث ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے فرسودہ جاگیر دارانہ نظام کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔